نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ ان ممالک سے پروازیں فوری طور پر معطل کریں جہاں کورونا وائرس کے نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت محنت اور بہت سی مشکلات کے بعد ہمارا ملک کورونا سے نکل آیا ہے۔ اس نئی قسم کو ہمارے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی تجویزدی۔