حیدرآباد: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہی نہیں سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ آج ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اضافے کی وجہ شدید بارشیں ہیں۔ ٹماٹر کی کاشت زیادہ تر رائلسیما میں کی جاتی ہے۔ تاہم حالیہ شدید بارشوں سے ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے نتیجے میں ٹماٹر کی کاشت اور پیداوار میں کمی کے ساتھ ریکارڈ قیمتوں میں فروحت ہورہا ہے