حیدرآباد: سابق اسپیکر مدھوسودن چاری کو گورنر تمل سائی نے نامزد ایم ایل سی کے طور پر مقرر کیا ہے۔ گورنر نے تلنگانہ حکومت کی طرف سے مدھوسودن چاری کا نام بھیجی گئی تجویز کو منظوری دی۔ چند دن قبل حکومت نے گورنر کو کوشک ریڈی کا نام تجویز کیا تھا
تاہم، حکومت نے اپنی ابتدائی تجویز کو اس وقت واپس لے لیا جب کوشک ریڈی کو حال ہی میں ایم ایل اے کوٹہ میں ایم ایل سی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اس پس منظر میں گورنر کوٹا ایم ایل سی کے عہدہ کے لیے مدھوسودن چاری اور دیش پتی سرینواس کے نام سامنے آئے۔ گورنر نے حال ہی میں مدھوسودن چاری کی تقرری کو منظوری دی تھی جس کے بعد انہیں نامزد کیا گیا تھا