حیدرآباد: حکمراں ٹی آر ایس پارٹی آج اندرا پارک میں مہا دھرنا منعقد کررہی ہے جس میں مرکز سے تلنگانہ میں پیدا ہونے والے دھان کو خریدنے اور اناج کی خریداری کے بارے میں وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ مہادھرنا صبح 11 بجے شروع ہوا اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دھرنے میں ریاستی وزراء، ایم پی، ایم ایل سی، ایم ایل اے، زڈپی، کوآپریٹیو بینکوں اور ڈی سی ایم ایس کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد ٹی آر ایس کے نمائندے گورنر کو میمورنڈم پیش کریں گے۔ پہلے ہی کئی وزرا اور ایم ایل اے اندرا پارک پہنچ چکے ہیں اور دھرنے میں شریک ہیں۔اس دھرنے میں سی ایم کے سی آر بھی شریک ہونے والے ہیں