حیدرآباد : وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ریاست تلنگانہ کے لئے مالی اعانت کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں سی ایم ممتا بنرجی نے تلنگا نہ کے وزیر اعلی کے سی آر کو خط لکھا ممتا بنرجی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں دو کروڑ روپئے کےعطیہ کا اعلان کیا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ سیلاب کی صورت میں غیر متوقع آفات کے وقت معربی بنگال تلنگا نہ کے عوام کے ساتھ ہیں خط میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے