تمل ناڈو :چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ شدید بارش کے پیش نظر امدادی کارروائیوں کو تیز کریں۔ سی ایم اسٹالن حکام سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اسٹالن نے کولتھور، پیرمبور، پورسائیوالکم، کوساپیٹ اور اوٹیری کا دورہ کیا اور قریبی اسکول میں مقیم متاثرہ لوگوں میں خوراک اور امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ اسی دوران  وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے بات کی اور نقصانات کے بارے میں دریافت کیا۔ اور مشورہ دیا کہ امدادی کاموں کو جاری رکھیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے بچاؤ اور راحت کے کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *