حیدرآباد:مرکز کی جانب سے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں کمی کے پیش نظر پھر ایک بار آر ٹی سی بس کے کرایوں کے متعلق ایک میٹنگ اتوار کو ہوئی جسمیں تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پوواڈا اجے کمار، چیرمین باجی ریڈی گووردھن، ایم ڈی سجنار اور آر ٹی سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔آر ٹی سی کے چیرمین باجی ریڈی گووردھن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آر ٹی سی چارجز میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے اور اس بات کا اشارہ دیا کہ لوگوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا کرایوں میں اضافے پر ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کو تجاویز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ایم کے سی آر کی منظوری کے بعد آر ٹی سی چارجز میں اضافہ ہوگا۔