نئی دہلی : آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے آج پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کر نے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ فی لیٹر 50 روپئے کم کر نے سے عوام کو راحت ملے گی
اس کےعلاوہ لالو کے بیٹے تیجسو یادو نے بھی مرکز کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کیا کہ ماضی میں جب 70 روپئے فی لیٹر پٹرول تھا تو بی جے پی سمجھتی تھی کہ وہ بہت زیادہ ہے جب کہ بی جے پی کے تحت ملک میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے سے بھی تجاوز کر گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت 70 روپئے سے کم ہونا چاہئے