لکھنؤ: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔  تاہم انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے درمیان اتحاد ہوگا۔ انٹرویو میں اکھلیش نے انکشاف کیا کہ آر ایل ڈی کے ساتھ اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سیٹوں کی تقسیم پر ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اعظم گڑھ کے رکن اسمبلی اکھلیش یادو نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اگلے سال ہونے والے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیو پال یادو کی ترقی پسند سماج وادی پارٹی کو بھی موقع دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *