حیدرآباد: انٹر بورڈ کے سیکرٹری عمر جلیل نے طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ 25 اکتوبر سے ہونے والے سال اول کے امتحانی مراکزپر ماسک پہننا لازمی ہے پانی کی بوتلیں بھی مراکز میں لانے کی اجازت ہوگی انہوں نے کہا کہ آن لائن ہال ٹکٹ کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اس پر کالج پرنسپل کے دستخط کی ضرورت نہیں ہےطلبہ کو مراکز پہچنے کے لئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے انٹر سال اول کے امتحانات میں کل 4.59 لاکھ طلبا شرکت کریں گے