حیدرآباد: تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات اس ماہ کی 25 تاریخ سے منعقد ہوں گے۔ گزشتہ تعلیمی سال کے دوران انٹر کے امتحانات منسوخ کیے گئے تھے۔حکومت کی جانب سے امتحانات لینے کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
طالب علموں کے والدین کی ایسوسی ایشن کے وکیل ریپولو بھاسکر نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ حکومت طلبا کو پہلے پرموٹ کرنے کے بعد اب امتحانات کا انعقاد مناسب نہیں  دریں اثنا  حکام نے امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کیے ہیں۔ ہال ٹکٹ پہلے ہی طلباء ویب سائٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔ سبیتا اندرریڈی فی الحال امتحانات کے انعقاد کے متعلق ضلعی تعلیمی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *