حیدرآباد :سابق وزیر اور سینئر سیاستدان موتکوپلی نرسمہولو وزیر اعلی چندرا شیکھر راؤ کی موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں پیر کے دن ٹینک بنڈ میں امبیڈکر مجسمہ اور گن پارک میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وہ تنگانہ بھون روانہ ہوئے اور ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی وزیر اعلی کی جانب سے انہیں اہم عہدہ دینے کا بھی منصوبہ ہے کے سی آر کی جانب سے اس حوالے سے واضح یقین دہانی مل چکی ہے