حضور آباد : کسان کانگریس کے قومی نائب صدر کو دنڈا ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر ہریش راؤ حضور آباد ضمنی انتخاب میں اپنے اختیار کا غلط استعمال کر رہے ہیں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ششانگ گوئل کو اس بارے میں شکایت کی ہے ہریش راؤ جو ایک وزیر ہیں اور انتخابی عمل کو متاثر کر رہے ہیں وہ ایک مہینے سے حضور آباد حلقہ میں انتخابی مہم چلارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہریش راؤ کو فوری طور پر حضور آباد حلقہ سے باہرجانا چا ہئیے