چھتیس گڑھ: ماؤ نواز مرکزی کمیٹی کے رکن اکی راجو ہرگوپال عرف رام کرشنا کا انتقال ہوچکا ہے۔ چھتیس گڑھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آر کے کی موت سکما۔ بیجا پور اضلاع سے متصل جنگلاتی علاقے میں بیماری کی وجہ سے ہوئی۔ رام کرشنا پر سابق سی ایم چندرابابو کے خلاف حملہ کیس میں بھی ملزم ہے 2004 میں اس وقت کے سی ایم وائی ایس راج شیکھر ریڈی حکومت سے بات چیت کے وقت آر کے بھی موجود تھے آر کے کچھ عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھے۔