حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر حالیہ لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف خاموش رہ کر احتجاج کا آغاز کردیاانہوں نے مرکزی وزیر اجے مشرا کو اپنے عہدے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اموات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے لکھیم پور کھیری میں تشدد کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تاہم کانگریس ان خدشات سے آگاہ ہے کہ لکھیم پور کھیری واقعہ میں مقدمے کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔