حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جمعہ کی شام سے موسلادھار بارش شروع ہوگئی مختلف علاقہ شمش آباد راجندر نگر گولکنڈہ چمپا پیٹ سعیدا ٓباد دلسکھ نگر ایل بی نگر حیات نگر میں بارش ہورہی ہے موسلادھار بارش کی وجہ سے سڑکیں پھر سے جھیل میں تبدیل ہوگئیں جس سے ٹریفک متاثر ہوگئی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں آئندہ تین دن کے دوران بھاری یا گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے