حیدرآباد: وینکٹ جو کہ حضورآباد ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار ہیں فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ وینکٹ نے کارکنوں کے ساتھ تلنگانہ پی سی سی چیف ریونت ریڈی کی قیادت میں طلبہ بے روزگاری جنگ تقریب میں حصہ لیا۔ کانگریس کے کارکن ریونت ریڈی اور بالمور وینکٹ کے ساتھ ایل بی نگر میں سری کانت چاری کے مجسمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ صورتحال اس وقت مزید بڑھ گئی جب پولیس نےکارکنوں کو روک دیا۔ حالات کو قابو کر نے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے بہت لوگ شدید زخمی ہوئے۔ بالموری وینکٹ بھی زخمیوں میں شامل تھے۔ وینکٹ زخموں سے شدید بیمار ہو گئے۔ کارکنوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔ وینکٹ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ انتخابات کے دوران وینکٹ کی بیماری کانگریس کی صفوں میں تشویش کا باعث ہے۔