حیدرآباد : کانگریس پارٹی نے بالآخر حضور آباد حلقہ میں ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو حتمی شکل دے دی ہے۔جمعہ کی آدھی رات تک کانگریس کے ریاستی امور کے انچارج مانیکم ٹیگور ، ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی، سی ایل پی کے رہنما بھٹی وکرمارکہ ، مہم کمیٹی کے چیئرمین دامودر راجہ نرسمہا اور دیگر کے ساتھ بات چیت کے بعد وینکٹ کے نام کو طئے کیاگیا۔ امکان ہے کہ ریونت ریڈی وینکٹ این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ہیں اور کانگریس کے یوتھ لیڈر کے طور پر فعال کردار ادا کر رہے ہیں وینکٹ کا تعلق متحدہ کریم نگر ضلع سے ہے اس پس منظر میں کانگریس پارٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے