چندی گڑھ: سابق وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہونگے گذشتہ روز انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ان کے مکان میں ملاقات کی تھی اس ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ تین زرعی قوانین سے پیداہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس سے قیاس آرائیاں پیدا ہوگئی تھی کہ امریندر سنگھ بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے اس کی تردید کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی شامل نہیں ہونگے اور کانگریس میں بھی موجود نہیں رہیں گے فی الحال انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *