حیدرآباد: کورونا کی وجہ سے اس تعلیمی سال پر بھی گہرا اثرپڑا ہے۔ انٹر کالج ، جو یکم جون کو شروع ہونے والے تھے یکم ستمبر سے شروع ہوئے ہیں اس لئے انٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ریاستی حکومت کو 70 فیصد نصاب پر عمل درآمد کی اجازت کے لیے تجاویز بھیجی ہے۔ حکومت جلد ہی اس پر مثبت فیصلہ کرے گی۔ پچھلے سال بھی 30 فیصد نصاب میں کمی کی گئی اور 70 فیصد نصاب کو حتمی شکل دی گئی۔ اس تعلیمی سال میں بھی اسی کو برقرار رکھنے کی سفارش کی جارہی ہے