حیدرآباد : محکمہ موسمیات نے گلاب طوفان کے اثرات کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش قیاسی کی ہے حیدرآباد میں اگلے 5 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے کھمم‘ ورنگل‘ ہنمکنڈہ‘ محبوب آباد‘ کریم نگر‘ جگتیال‘ پیدا پلی‘ سدی پیٹ‘ یادادری‘ بھونگیر‘ سنگاریڈی ‘میدک ‘نرمل‘ نظام آباد‘ نلگنڈہ‘ رنگاریڈی‘ سوریاپیٹ اور عادل آباد اضلاع میں بارش کا امکان ہے اس طوفان کے اثرات کی وجہ سے تنگانہ  کے کئی علاقوں میں پہلے ہی بارش ہورہی ہے دوسری طرف جے این ٹی یو کے تحت تما م کالجوں میں آج ہونے والے تمام امتحانات کو بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے جی ایچ ایم سی حکام بھاری بارش کے پیش نظر الرٹ ہیں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں حیدرآباد میں دو افسروں کے ساتھ کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *