نئی دہلی: سی ایم کے سی آر نے دہلی کے دورے کے ایک حصے کے طور پر ہفتہ کی دوپہر مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کی۔ آبپاشی کے منصوبوں اور پانی کی تقسیم پر 40 منٹ تک تبادلہ خیال کیا گیا۔ کے سی آر اتوار (26 تاریخ ) کو دہلی کے وگیان بھون میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے زیر اہتمام نکسل متاثرہ علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔بعد میں وہ اناج کی خریداری کے معاملے پر مرکزی وزیر خوراک و شہری فراہمی پیوش گوئل سے ملاقات کریں گے۔ اسی شام حیدرآباد واپس ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ دہلی جانےوالے افسران میں سی ایس سومیش کمار ، ڈی جی پی مہندر ریڈی اور دیگر شامل تھے۔