بنگلورو: بنگلورو کے وی وی پورم پولیس اسٹیشن کے قریب چامہ راج پیٹ  میں ایک عمارت میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کی شدت اتنی سخت تھی کہ لاشیں مسخ ہو گئیں۔ دھماکے میں دیگر زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر طبی عملے نے موقع واردات پر پہنچ کر زخمیوں کو وکٹوریہ اسپتال پہنچایا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کیوں ہوا۔تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاشیں دھماکے سے 100 میٹر کے فاصلے تک جاگریں۔ قریبی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ ویسٹ زون کے کمشنر سنجیو پٹیل کے مطابق دھماکہ ایک گودام سے آتش بازی کرتے ہوئے ہوا۔ دھماکے سے خوفزدہ مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *