چندی گڑھ: راج بھون میں حلف برداری تقریب میں گورنر بنواری لال پروہت نے نئے پنجاب چیف منسٹر کی حیثیت سے چرنجیت سنگھ چنی کو حلف دلوایا اس کے ساتھ چنی پنجاب کے پہلے دلت وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں چنی ضلع روپ نگر میں چمکور صاحب اسمبلی سیٹ سے تین بار ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے امریندر حکومت میں تکنیکی تعلیم کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اس تقریب حلف برداری میں امریندر سنگھ‘ ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت، پارٹی کے مرکزی مبصر اجے ماکن اور ہریش چودھری سمیت پارٹی کے ایم ایل اے اور دیگر سینئر رہنماؤں اور سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔