حیدرآباد : تلنگانہ کابینہ کا ہنگامی اجلاس 16 تاریخ کو منعقد ہوگاحکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے کچھ دیر پہلے ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ دوپہر 2 بجے پرگتی بھون میں کابینہ کا اجلاس ہوگا۔ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی اجلاسوں ، دلت بندھو اسکیم کے متعلق ، آبی تنازعات سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔