حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے مسلسل بارش کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد میں بدھ اور جمعرات کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔اروند کمار سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن نے تمام خانگی اداروں ، دفاتر اور غیر ضروری خدمات کے لیے آؤٹر رنگ روڈ میں ہوم ایڈوائزری کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا۔شہر اور مضافاتی علاقوں کے کئی حصے اب بھی پانی میں محصور ہیں اور بجلی خدمات بعض علاقوں میں مسدود ہیں حکام نے اسکولوں اور کالجوں کے لیے آن لائن کلاسوں کے لیے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔بلدی انتظامیہ اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ اور وزیر ٹی سرینواس یادو نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی۔حکام کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری کاموں کے لئے گھر سے باہر نہ نکلیں گھر میں محفوط رہیں