حیدرآباد :حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ایک بار پھر موسلادھار بارش ہورہی ہے عمبر پیٹ گولناکہ کاچی گوڑا لنگر حوض گولکنڈہ کاروان مہدی پٹنم بی این ریڈی نگر ونستھلی پورم دلسکھ نگر موسی رام باغ اور عابڈس میں بھاری بارش ہورہی ہے شہر کے کئی نشیبی علاقے گذشتہ دو دن سے موسلادھار بارش کی لپیٹ میں ہیں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے ریاست میں اگلے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے حکام لوگوں کو چوکس رہنے کی تاکید کر رہے ہیں