حیدرآباد: تلنگانہ دارالحکومت اور کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید ایک دو دن تک شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا کہ 13 اضلاع بشمول عادل آباد ، کمرم بھیم آصف آباد ، نرمل ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنا سرسلہ ، کریم نگر ، پیداپلی ، سدی پیٹ ، وقار آباد ، میدک ، سنگاریڈی ، کاماریڈی ضلع میں موسلا دھار بارش ہوگی جبکہ دیگر علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ دو دنوں میں ریاست میں کئی مقامات پر شدید بارشوں سےعام زندگی متاثر ہوئی کیونکہ بارش کے پانی سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 176.6 ملی میٹر بارش داہگاؤں (کمرم بھیم) میں ریکارڈ کی گئی۔