حیدرآباد:تلنگانہ ریاست میں انجینئرنگ ایمسیٹ  کی کونسلنگ کا آغازآج سےہونے والا ہے۔ آج سے 9 ستمبر تک طلبہ کو پروسیسنگ فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے سلاٹ بکنگ کرانی ہوگی۔ رینک کے مطابق سرٹیفکیٹ کی تصدیق اگلے ماہ کی 4 سے 11 تاریخ تک ان طلباء کے لیے کی جائے گی جنہوں نے سلاٹ بکنگ کرائی ہے۔سرٹیفکیٹ کی تصدیق مکمل کرنے والے طلباء کو 4 سے 13 ستمبر تک ویب آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ جن طلباء نے نشستیں حاصل کی ہیں انہیں 15 سے 20 ستمبر تک آن لائن سیلف رپورٹنگ کرنی ہوگی۔ پہلی قسط کے لیے نشستوں کی تقسیم 15 ستمبر کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *