حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نے یکم ستمبر سے ریاست بھر میں تعلیمی ادارے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پرایوٹ ٹیچر بالا کرشن نے تعلیمی ادراوں میں براہ راست پڑھا نے کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے درخوست گزار نے عدالت میں پیش کئے گئے نوٹس میں کہا کہ پرائمری کلاس کو براہ راست پڑھانا تشویش کا باعث ہے کورونا کی تیسری لہر کے انتباہ کے پیش نظر براہ راست تعلیم نا مناسب ہے درخوست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پرائمری حد تک احکامات کو معطل کرے ہائی کورٹ کے عبوری چیف جسٹس رام چندر راؤ کی سربراہی میں بنچ 31 اگست کو کیس کی سماعت کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *