نئی دہلی: مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ نے ذاتی گاڑیوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ نئی گاڑیوں کے لیے بھارت سیریس (بی ایچ سیریس) خدمات کا آغاز کیا ہے  اوریہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی ریاست یونین ٹیریٹری میں گاڑی کے مالک کو اپنی گاڑی کو دوبارہ رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب وہ دوسری ریاست یا یونین ٹیریٹری میں منتقل ہوتا ہے۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وئے کی وزارت نے اس نئی پالیسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔  

سرکاری اور خانگی شعبوں کے ملازمین بی ایچ سیریس کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مرکزی حکومت ’ریاستی حکومت عوامی شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین ، خانگی شعبے کی کمپنیاں ’ تنظیمیں جن کے دفاتر چار یا اس سے زیادہ ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہیں اس اسکیم کے تحت رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *