حیدرآباد: شدید بارش کے باعث حیدرآباد ٹریفک افراتفری کا شکار ہوگئی۔ٹریفک پولیس نے شمش آباد ہوائی اڈہ جانے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اوآر آر کو استعمال کریں کیونکہ حیدرآباد – کرنول شاہراہ منقطع ہوگئی ہے۔
مہندی پٹنم سے گچی باؤلی جانے والوں کو بتایا کہ ٹولی چوکی کے فلائی اوور کا استعمال نہ کریں۔ پولیس نے اس کے بجائے مسافروں کو سیون ٹومس سے جانے کا مشورہ دیا۔پرانا پل کی 100 فٹ سڑک مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ یہاں سے جانے والی گاڑیاں کارواں کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ ملک پیٹ آر یو بی روڈ مکمل طور پر بند ہےاس راستے پر آنے والی گاڑیوں کو دوسرے متبادل راستوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ سیلاب کے باعث مسرام باغ بر یج کا راستہ مکمل طور پر بند ہےپولیس نے بتایا کہ ملک پیٹ – ایل بی نگر روٹ ملک پیٹ میں سیلاب کی وجہ سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے