حیدرآباد: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعرات کو تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہما کوہلی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ ہما کوہلی جو صرف آٹھ ماہ سے تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل وہ دہلی ہائی کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دے چکی ہیں۔