حیدرآباد: سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجنار کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ سجنار جو تین سال سے زیادہ عرصے سے سائبر آباد کمشنر رہے ہیں ان کا تبادلہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا گیا چیف سکریٹری حکومت سومیش کمار نےاس سلسلہ میں احکامات جاری کردے ہیں۔ سجنار کی جگہ سائبر آباد کمشنر کی حیثیت سے 1999 بیچ کے آئی پی ایس افسر متھیلہ اسٹیفن رویندرا کو مقرر کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *