حضور آباد:حکومت نے حلقہ حضور آباد دلت بندھواسکیم کے تحت مزید 500 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔حکومت پہلے قسط کے طور پر 500 کروڑ روپئے جاری کر چکی ہے مزید 500 کروڑ جاری کرنے کے احکامات جاری کر چکی ہے اس اسکیم کے تحت دلت برادری کے مستحقین کو دس لاکھ روپئیے براہ راست دئے جارہے ہیں جس کے ذریعہ دلتوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر نا ہے حکومت ایک ہفتہ میں مزید ایک ہزار کروڑ روپے جاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ تلنگانہ حکومت نے دلت بندھو کے نفاذ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ سی ایم کے سی آر نے یہ پروگرام پہلے ہی حیدرآباد میں شروع کیا ہے۔