حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی نے آج جی ایچ ایم سی ایکٹ میں ترمیم کے لئے خصوصی اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پر وزیر کے ٹی آر نے ایوان میں قانون ترمیمی بل پیش کیا۔ اس پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ایوان نے کل پانچ ترامیم کی منظوری دی۔
ایوان سے منظور شدہ پانچ ترامیم یہ ہیں:
جی ایچ ایم سی میں خواتین کے لئے 50 فیصد ریزرویشن
جی ایچ ایم سی کے تحت 10 فیصد گرین بجٹ کے لئے منظوری
تحفظات میں دس سال میں ایک مر تبہ تبدیلی
چار اقسام کے وارڈ والنٹری کمیٹیوں کی منظوری۔ ان کمیٹیوں میں یوتھ کمیٹی ، خواتین کمیٹی ، سینئر سٹیزن کمیٹی اور ممتاز شہری کمیٹی شامل ہیں۔اسپیکر نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی ترمیمی بل اسمبلی میں منظور کیا گیا۔ ایوان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا