نرمل: وزیر اندرا ریڈی نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت غریبوں کی صحت کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سی ایم کے سی آرکا مقصد عام آدمی کو کارپوریٹ سطح کی طبی نگہداشت فراہم کرنا ہے۔وزیر موصوف نے نرمل ڈسٹرکٹ سنٹر کے ایریا گورنمنٹ اسپتال میں 10 بیڈ ڈائلسیس سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گردے کے مریض ڈائلسیس کے لئے حیدرآباد جیسے بڑے شہر جاتے تھے۔ انہوں نے کہا ہم نے اب نرمل میں ایک جدید ترین ڈائلسیس سنٹر قائم کیا ہے۔ہم نے نرمل میں مشترکہ عادل آباد ضلع میں پہلا ڈائلسیس سنٹر قائم کیا ہے جو روزانہ 40 گردوں کے مریضوں کو 500 روپے کی لاگت سے ڈائلسیس فراہم کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *