نئی دہلی:مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی و سینئر کانگریس لیڈر موتی لال اورا انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 93 سال کےتھے وہ مثانے کے انفیکشن میں مبتلا تھے کچھ دن قبل اوکلا کے ایسسکٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کنبہ کے افراد نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے ساتھ وینٹیلیٹر پر اس کا علاج کیا گیا تھاموتی لال اورا 20 دسمبر 1927 کو پیدا ہوئے تھے۔ دو بار مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ اگرچہ انہوں نے شروع میں سماج وادی پارٹی میں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اورا کو گاندھی کنبہ کے سب سے قریب جانا جاتا ہے۔ وہ رواں سال اپریل تک چھتیس گڑھ سے راجیہ سبھا کے ممبر رہے