نئی دہلی: سی ایم کے سی آر نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے تلنگانہ کے لئے سیلاب سے متعلق امدادی فنڈز کی منظوری کی اپیل کی ہے۔ معتبر معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ نے امیت شاہ کو حیدرآباد میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بتایا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دونوں نے ریاستی تقسیم قانون میں زیر التواء امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کے دن حیدرآباد بیگم پیٹ سے خصوصی پرواز پر دہلی پہنچنے پر سی ایم کے سی آر نے شام 6 بجے مرکزی آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخوات اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ایک لمبی ملاقات کی۔ امت شاہ سے تقریبا 40 منٹ بات کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر تلنگانہ خاص طور پر حیدرآباد میں سیلاب سے ہونے والا نقصان کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایک مرکزی ٹیم سیلاب سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے پہلے ہی ریاست کا دورہ کر چکی ہے۔ مرکزی ٹیم کے دورے کے ایک ماہ بعد ریاست کو کوئی مالی اعانت نہیں ملی۔ معلوم ہوا ہے کہ کے سی آر نے امت شاہ سے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بین وزارتی میٹنگ بلائیں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کے تحت فنڈز جاری کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *