نئی دہلی: وجےشانتی نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں انہوں نے بی جے پی کی بنیادی رکنیت حاصل کی وجےشانتی نے الزام لگایا کہ کے سی آر نے ابتداء سے ہی سازشی سلوک کیا۔تلنگانہ میں مبینہ بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے۔ وجےشانتی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ٹی آر ایس پارٹی کی بدعنوانی حکومت کو بے نقاب کیا جائے گا۔