حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد انتخابات کے نتائج سے ووٹرز حیرت زدہ ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ پی سی سی کے سربراہ اتم کمار ریڈی نے پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے ایک سنسنی خیز فیصلہ لیا۔ انہوں نے پی سی سی کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفی کا خط اے آئی سی کو بھیجا جائے گا۔ کانگریس نے گریٹر انتخابات میں دو سیٹیں حاصل کیں۔ اُپل اور اے ایس راؤ نگر میں کانگریس کے دو امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس حالیہ ڈوبکا ضمنی انتخاب بھی ہار گئی۔