پٹنہ : جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار نے پیر کو بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا انہوں نے ریاستی گورنر فگو چوہان کے ذریعہ وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے نتیش کمار کی چوتھی میعاد ہے مجموعی طور پر یہ سات مرتبہ بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں بی جے پی کی رینو دیوی اور تھر کشور نے بہار کے نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا ہے نتیش کمار کے وزیر اعلی کے حلف برداری کے فو ری بعد ان دونوں نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا