حیدرآباد ( 11؍ نومبر 2020) ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی جانب سے بارش وسیلاب سے متاثرین میں ریلیف کی تقسیم کے موقع پر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ امیر الہند حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب منصور پوری صدر جمعیتہ علماء ہند قائد جمعیتہ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند کی ہدایات پر آج بتاریخ : ۱۱؍ نومبر 2020؁ بمقام عالیہ گاڈن حافظ بابا نگر میں ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی جانب سے بارش وسیلاب سے (170) زائد ایسے متاثرین جن کے چھوٹی اور بڑے دوکانی وغیرہ تھے بارش وسیلاب سے ان کی دوکانی وغیرہ متاثر ہوگئے تھے آج ان لوگوں کو دوکان وغیرہ کا سامان دلاکر ان کو روز گار سے مربوط کیا تاکہ یہ لوگ دوبارہ اپنے کاروبار سے لگ کر اپنا ذاتی کاوربار شروع کرلیں , اس طرح ایسے خواتین جو سیلائی وغیرہ کرکے اپنا گھر چلاتے تھی بارش وسیلاب سے متاثرہوئے (70) زائد خواتین میں سیلائی میشن کی تقسیم عمل میں آئی تاکہ یہ خواتین دوبارہ سیلائی کاکام شروع کرسکے نیز پیاز, فروٹ اور ترکاری ,وغیرہ فروخت کرنے والے افراد جن کی ٹھیلہ بنڈیاں بارش کے پانی میں بہکہ کر چلے گئے تھے, یا خراب ہوگئی تھی ان کے حساب سے ایسے(50) سے زائد افراد کونئے ٹھیلہ بنڈی کے ساتھ پیاز , فروٹ , اور ترکاری , چو ڑیاں , کانچ کا سامنان , اسٹشنری کا سامان ,کراکرے کا سان وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی تاکہ یہ لوگ اپنے ذاتی کاروبار شروع کرسکے ۔ ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب سے پہلے مرحلہ میں (17500) زائد متاثر لوگوں میں کھانے کے پیاکٹس وغیرہ تقسیم کی , دوسرے مرحلہ میں (6300)سے زائد فیملی میں راشن,کپڑے , چادر اور گھریلو سامان کی تقسیم عمل میں آئی , تیسرے مرحلہ میں آج کی تقسیم ہے انشاء اللہ چوتھے مرحلہ میں آٹو موٹر گاڑی اور جن کے مکانات متاثر ہوئے ہیں ان کی جزئی مرمت کا کام سروے کرکے کیا جائے گا ۔ریاستی جمعیتہ اور سٹی جمعیتہ علماء کی ٹیم نے پہلے بارش سے متاثرہ علاقہ حافظ بابانگر , ٹولی چوکی , یاقوت پورہ , بالاپور , چندرائن گٹہ , عثمان نگر , کا دورہ کیا دورہ میں متاثرہ مکانات کا سروے کیااس کے بعد انھیں ٹوکن دیا گیا اس کے بعد آج عالیہ گاڈن میں بلاکر ,کیرانہ سامان, سیلائی میشن , ٹھلیہ بنڈی ,ترکاری , فروٹ , پیاز وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی ,۔واضح رہے کہ ریاستی جمعیتہ علماء اور سٹی جمعیتہ علماء کی ٹیم ۱۳؍ اکٹوبرکی شام سے ہی ریلیف اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے ابھی تک بھی ریلیف کا سلسلہ جاری ہے
اس موقع پر مفتی عبد المغنی صاحب مظاہری صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد , حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش , مولانا مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد , مولانااعجاز احمد صدیقی صدر جمعیتہ علماء چندرائن گٹہ, مولانامصباح الدین صاحب , صدر جمعیتہ علماء ٹولی چوکی , مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد ,پیر عبدالوہاب عمیر قاسمی , مولانانذیر صاحب سکریٹری جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد, قاری محمد یونس صاحب مولانا انصار شاکر اور دیگر جمعیتہ کے احباب موجود تھے !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *