حیدرآباد: وزیر فینانس ہریش راؤ نے دوبکہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت پر رد عمل کا اظہار کیا انہوں نے دوبکہ کے عوام کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ وہ شکست کے ذمہ دار ہیں اور شکست کی وجوہات کا پوری طرح جائزہ لیں گے اور دوبکہ میں عوامی خدمات کو جاری رکھیں گے شکست کے باوجود انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی فلاح و بہبودکے کاموں میں حصہ لیں گے اور وزیر اعلی کی سر پرستی میں حلقہ دوبکہ کی ترقی کے لئے کام کریں گے وزیر کے ٹی آر نے بھی دوبکہ کا عوامی فیصلہ کو قبول کیا انہوں نے کہا کہ نتائج ایسے نہیں ہیں جیسے کہ امید تھی وہ شکست کی وجوہات کا مکمل تجزیہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *