حیدرآباد: زرعی اراضی کے اندراجات کی خدمات آج سے تلنگانہ بھر میں دھرانی پورٹل کے ذریعہ دستیاب کردی گئیں۔ سومیش کمارچیف سکریٹری برائے حکومت پیر کی صبح شمش آباد تحصیلدار کے دفتر میں دھرانی ویب پورٹل پر رجسٹریشن سروس کا باضابطہ آغاز کیا۔ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر کمار نے دھرانی خدمات کے عمل کی وضاحت کی۔ جب چیف منسٹر نے گذشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو کے سی آر پورٹل کا آغاز کیا تھا اس وقت صرف زرعی اراضی کی رجسٹریشن اور میوٹیشن کاکام ہو رہا تھا۔ اس موقع پر سی ایس سومیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حیدرآباد کو چھوڑ کر 570 زونوں میں کسانوں کو دھرانی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ ابھی تک دھرانی میں 1.48 لاکھ ایکڑ اراضی کے 59.46 لاکھ اکاؤنٹس جمع ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ رجسٹریشن اور میموٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔ آج رجسٹریشن کے لئے 946 افراد نے ادائیگی کی ہے۔ سومیش کمار نے بتایا کہ 888 افراد نے سلاٹ بک کرایا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *