حیدرآباد : ریاستی آئی ٹی اور وزیر بلدیات کے ٹی آر نے کہا کہ برقی گاڑیوں کی نئی پالیسی حیرت انگیز طور پر کامیاب ہو نے والی ہے وزیر موصوف نے حیدرآبادمیں ریاستی حکومت کی تشکیل کردہ نئی پالیسی کی نقاب کشائی کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت کی پالیسی نہ صرف سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کرنا بھی ہے کا نفرنس میں برقی گاڑیوں کی تو سیع کے لئے تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا مہندرا اینڈ مہندرا کے چئیرمین آنند مہندرا اور نتیش آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کانفرس میں حصہ لیا یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ حکومت نے تلنگا نہ میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور ایندھن کے ذخیرہ کر نے کی نئی پالیسی کو نافذ کر کے گاڑیوں کی تیاری کے لئے بڑی مراعات کا اعلان کیا ہے وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ نئی پالیسی کے ذریعہ ریاست میں بڑے پیمانے پر برقی گاڑیوں کی تیاری کے یونٹ لگائے جانے کاامکان ہے انہوں نے کہا کہ کمپنیاں بجلی گاڑیوں کی تیاری کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کر نے جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشن اور بیٹری بنانے والے بھی ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *