ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کےر ہائش گا ہ نئی دہلی پر اپنے افراد خاندان کے ساتھ ملاقات کی شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔کانگریس کے اقلیتی سیل نے ان کی رہائی کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلائی تھی۔جیل سے رہا ہونے کےبعد محترمہ واڈرا نے فون کر کے ڈاکٹر کفیل اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کر کے ان کا حال معلوم کیا تھا اور ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایاتھا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل اور ان کی بیوی نے کانگریس جنرل سکریٹری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *