نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے مساجد میں یاعید گاہوں میں عید الاضحی کی نماز وزرات صحت کی طرف سے دئے گئے رہنمایا نہ خطوط کے مطابق ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بہتر ہے کہ طلوع آفتاب کے 20 منٹ بعد فورا خطبہ اور نماز ادا کرنے کے بعد قربانی ادا کی جائے اور اس کے فضلا کو اس طرح دفن کیا جائے کہ اس سے بدبو پیدا نہ ہو۔”