نئی دہلی :مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے خوشخبری ہے۔ طویل عرصے سے زیر التواء ڈی اے کی ادائیگی پر مرکز نے مثبت جواب دیا ہے۔ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارش پر غور کرتے ہوئے مرکز نے ملازمین کے لئے ڈی اے کو 17 فیصد سے بڑھا کر 28 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کو مرکزی کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ بڑھے ہوئے ڈی اے کو 2021 سے نافذ العمل ہوگا۔