حیدرآباد : گن فاؤنڈری میں واقع ایس بی آئی بینک کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تفصیلات کے بموجب سردار خان جو اسی بینک میں سیکورٹی گارڈ کی حیثیت سےخدمات انجام دے رہا تھا اچانک بینک ملازم سریندر پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا بینک کے عملہ نے فوری طور پر سریندر کو اپولو اسپتال میں شریک کروایا ڈاکٹروں نے بتا یا کہ گولیاں پسلی میں لگنے سے جان کو کوئی خطرہ لا حق نہیں ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر سردار خان کو گرفتا ر کر لیا پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے عملہ نے بتایا کہ سردار خان گذشتہ 20 سالوں سے اس برانچ میں سیکورٹی گارڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں سریندر اور سردار خان دوست تھے آپسی مالی معاملات کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *